دنیا

امریکی حکومت دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے: امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کانگریس میں ھاوائی سے تعلق رکھنے والی رکن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے بہانے دہشت گردوں کی براہ راست اور بالواسطہ طور پر مالی اور اسلحہ جاتی مدد کررہی ہےامریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس رکن تولسی گابارد نے شام میں انتہا پسند گروہوں کے لئے اسلحوں کی سپلائی بند کرنے کے لئے امریکی حکومت پر ڈباؤ ڈالنے کے مقصد سے کانگریس میں ایک بل بھی پیش کیا ہے – پرس ٹی وی کے مطابق اس بل میں، جس کو دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی پر پابندی کے نام سے شہرت حاصل ہے، امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے لئے مالی اور اسلحہ جاتی مدد بند کردے – اینٹی وار ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ نے جمعرات کو خبردی ہے کہ اس بل میں خاص طور پر داعش ، جبہہ النصرہ اور القاعدہ کونشانہ بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے ان گروہوں اور ان کی ذیلی تنظیموں کو ہتھیاروں کی ہرطرح کی سپلائی بند ہونی چاہئے –
تولسی گابارد سابق امریکی فوجی ہیں اور وہ مشرق وسطی میں امریکی فوج کے پرچم تلے امریکی فوجی مشن کا حصہ رہ چکی ہیں – اس وقت وہ امریکی کانگریس میں فوجی خدمات اور خارجہ امور کی کمیٹیوں کی رکن بھی ہیں – یہ بل ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن پارٹیوں کے ممبران کی مشترکہ کوششوں سے تیار کیا گیا ہے –
امریکی رکن کانگریس نے جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکوت شام میں حکومت کی تبدیلی کے بہانے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے – انہوں نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق القاعدہ اور داعش یا کسی بھی دہشت گرد گروہ کی کسی بھی طرح کی مدد کرنا غیر قانونی ہے اور اس کی سزا جیل ہے جبکہ امریکی حکومت برسوں سے اس قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button