یمن

سعودی عرب کی جارحیت پر یمنی فوج کا جوابی حملہ

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے زلزال تین قسم کے بلسٹیک میزائل سے جواب دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے عام شہریوں پر سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے صوبے مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے کو زلزال تین میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں صوبے مآرب کے مختلف علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کے مختلف ٹھکانوں پر کاٹیوشا میزائل بھی داغے جس میں ان ایجنٹوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ یمنی فوج نے دو صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی ایجنٹوں کی دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ۔ اس کارروائی میں ان گاڑیوں میں سوار تمام سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جیزان میں الطوال گذرگاہ کو بھی نشانہ بنا کر کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

ادھر المسیرہ ٹی وی نے یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں جاری کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ کا دائرہ، سعودی سرحدی شہروں تک پھیلنا اور سعودی فوجیوں کی ہلاکتوں میں ہونے والا اضافہ، یمنی عوام اور فوج کی توانائی کے بارے میں ریاض کے غلط اندازے کا نتیجہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر مارچ دو ہزار پندہ سے سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزروں کی تعداد میں یمن کے بے گناہ عام شہری شہید و زخمی، اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button