حلب آزادی پر ماتم کناں جماعتیوں کی جھوٹی میڈیا کمپن کا راز فاش ہوگیا، تصویری رپورٹ
شیعیت نیوز: شام کے سب سے بڑے اقتصادی شہر حلب کو دہشتگردوں سے آزاد کروانے پر امریکی و سعودی میڈیا نے پروپگنڈا مہم کی بوچھاڑ کردی ہے، اس پروپگنڈا کا مقصد عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیموں داعش و النصرہ فرنٹ کی شکست کو چھپانا اور شام کی حریت پسند تنظیموں اور شامی فوج کو بدنا م کرنا ہے۔
پروپگنڈا جنگ میں سچ و جھوٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا نا ہی اسکی کوئی اخلاقی حدوددہیں جسکی وجہ سے امریکی و سعودی حمایت یافتہ میڈیا شام کے شہر حلب میں انسانی حقوق کی پامالی کو ثابت کرنے کے لئے دنیا بھر میں مختلف موقع پر ہونے والے بم دھماکوں اور فلسطین و یمن پر سعودی و اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو حلب میں ہونے والی تباہی بنا کر پیش کررہے ہیں تاکہ عالمی رائے عامہ کو شام کے خلاف لاکھڑا کیاجاسکے ، اس مہم میں پاکستان کے تکفیری دہشتگرد بھی امریکی و اسرائیلی بلاک میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔
حد تو یہ ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ایک بم دھماکہ کے منظر کی تصویر کو بھی حلب میں ہونے والے نام نہاد مظالم کے کھاتے میں ڈال دیا گیااور اس کام کو پاکستان کی ایک نام نہاد اسلامی جماعت ’جماعت اسلامی‘ کے میڈیا ونگ نے سر انجام دیا، اس حقیقت کو فیس بک پر موجود syria Truthنامی پیچ نے آشکار کیا ہے، اسکے علاوہ دیگر جھوٹے پروپگنڈے کا راز فاش کرنے کے لئے کچھ امیج ذیل میں پیش کیئے جارہے ہیں تاکہ عوام تک حقیقت پہچائی جاسکے۔