عراق

داعش دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج کی کامیابیاں

رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر عدی الخدران نے کہا ہے کہ داعش صیہونی تکفیری گروہ کے حملوں کو مشرقی عراق کے صوبے دیالہ اور شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں ناکام بنا دیا گیا-

عدی الخدران نے کہا کہ داعش گروہ، یہ حملے آزاد ہونے والے علاقوں میں عوام کے درمیان دہشت پھیلانے کے لئے کر رہا ہے-

در ایں اثنا شمالی عراق کے صوبہ نینوا سے موصول ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مغربی موصل میں تل عطبہ نامی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا- داعش دہشت گرد عناصر بھی اس علاقے میں متعدد گاڑیوں کو دھماکے سے اڑانے کے ذریعے عراقی فوج کی پیش قدمی روکنا چاہتے تھے-

ادھرعراق کے وزیر برائے مہاجرت و پناہ گزیناں نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا کے پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے- جاسم الجاف نے کہا کہ اس وقت صوبہ نینوا کے دسیوں ہزار افراد کو صوبہ اردبیل، دہوک اور کرکوک صوبوں میں منتقل کیا گیا ہے اور انہیں رہائش دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button