سعودی عرب

آ ل سعود کے حکم پر عید میلاد النبی(ص)کے روز روضہ رسولؐ بند رہا

شیعیت نیوز: جشن عیدمیلاد النبی(ص) کے موقع پر آل سعود نے مدینہ میں روضہ رسول (ص) کو زائرین کے لئے بند کردیا اور وہاں کسی کو جانےکی اجاز ت نہیں دی گئی، اطلاعات کے مطابق پیغمبر اسلامؐ کی ولادت کی مناسبت سے ۱۲ ربیع الاول کو ہزاروں زائرین روضہ رسول(ص) پر حاضری دینا چاہتے تھے لیکن سخت گیر مذہبی شدت پسند سعودی حکمرانوں نے زائرین پر پابندی عائد کردی اور وہ روضہ رسول(ص) کی زیارت سے محروم رہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں وہابیت کے پیروکار آل سعود کی حکمرانی ہے جو رسول اللہ (ص) کا میلاد منانے اور انکی قبر کی زیارت کرنے کو بدت قرار دیتے ہیں،انہیں شدت پسندوں نے اپنے کٹر مذہبی عقائد کی بنا پر جنت البقیع میں واقع اصحاب و اہلیبت رسول (ص) کے مزارت کو بھی مہندم کردیا تھا ،تاریخی حقائق کے مطابق یہ کٹر شدت پسند آخری بنی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے مزار کو بھی منہدم کرنا چاہتے تھے مگر عالم اسلام انکے آڑے آگیااور آل سعود کو اس کام سے ہاتھ روکنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button