یمن

دنیا کا سب سے بڑا عید میلاد النبی (ص) کا اجتماع یمن میں منعقد ہوا

شیعیت نیوز: عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں دنیا بھر میں ہونے والے اجتماعات میں سب سے بڑا اجتماع یمن میں منعقد ہوا جسمیں لاکھوں افراد نے شرکت کی، یمن میں ہونے والاعید میلاد النبی (ص) کا یہ اجتماع آل سعود کی جانب سے یمن پر جاری جارحیت کے خلاف بھی عوامی ریفرنڈم تھا۔

یمن کے شہر صنعا میں انقلابی جماعت انصار اللہ کے زیر اہتمام ہونے والے اس اجتماع میں لاکھو ں عاشقان رسول (ص) نے شرکت کی جو لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند کررہے تھے، اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک حوثی نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت کو انحراف اور تحریف کا پیکر قرار دیا۔ انہوں نے آل سعود رژیم کو خبردار کیا کہ وہ بیگناہ اور نہتے یمنی عوام کے خلاف جاری بربریت اور جارحیت کو فورا بند کر دے۔ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے بنی نوع بشر تک پہنچنے والا خداوند متعال کا آفاقی پیغام کسی خاص نسل یا قوم سے مخصوص نہیں بلکہ دنیا میں بسنے والے ہر انسان کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الہی پیغام عدالت و انصاف پر استوار ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر گذشتہ سال سے سعودی عرب اور اسکے عرب اتحاد حملہ آور ہیں، ابتک کی رپورٹ کے مطابق سعودی بمباری میں لاکھوں یمنی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہیں اور ملک کا نظام بھی دھرم بھرم ہوگیا ہے۔ دوسری جانب یمنی عوام سعودی عرب کے سامنے سرجھکانے پر راضی نہیں اور انکا مقابلہ کررہے ہیں، اس جنگ میں سعودی عرب کا بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

15541440_1817452965144621_6636356359828330656_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button