حزب اللہ لبنان کی ترکی، مصر، نائجیریا اور صومالیہ میں بم دھماکوں کی مذمت
بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک )حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ترکی، مصر، نائجیریا اور صومالیہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ترکی، مصر، نائجیریا اور صومالیہ میں وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حزب اللہ نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں میں بےگناہ افراد قتل کئے جاتے ہیں وہابی دہشت گردوں کے حملے وحشیانہ ، بہیمانہ اور بزدلانہ ہیں جو اسلامی، اخلاقی اور انسانی تعلیمات کے بالکل خلاف ہیں اطلاعات کے مطابق ترکی میں بم دھماکوں میں 38 افراد ہلاک جبکہ 155 زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک چرچ میں بم دھماکوں میں 28 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے اسی طرح نائجیریا اور صومالیہ میں بھی وہابیوں کے بم دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 177 زخمی ہوگئے ہیں۔








