پاکستان

کراچی: مختلف علاقوں میں کالعدم دہشتگرد تنظیم طالبان کے حق میں وال چاکنگ

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے منگھوپیر اور سلطان آباد میں راتوں رات کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے وال چاکنگ کردی گئی جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سجناں گروپ کو زندہ باد کہا گیا ہے۔

منگھوپیر کے شہریوں کے مطابق گزشتہ رات تک علاقے میں صورتحال نارمل تھی تاہم صبح اٹھے تو دیکھا کہ مختلف دیواروں پر اردو میں لکھی گئی تحریروں میں تحریک طالبان زندہ باد، خالد محمود سجناں زندہ باد، نظر ہے نظر سب پر نظر ہے کے نعرے اور جملے شامل ہیں۔

چند سال پہلے تک منگھوپیر کا علاقہ شہر کے 13 نوگو ایریاز میں شامل تھا جہاں پولیس اور رینجرز کو بےدخل کردیا گیا تھا اور پورے علاقے میں دہشت گردوں کی چوکیاں قائم ہوگئی تھیں تاہم 2013 میں شروع کئے گئے آپریشن کلین اپ میں اس علاقے کو دہشت گردوں سے واگذار کرایا گیا تھا تاہم موجود صورتحال میں اس علاقے میں طالبان یا پھر ان کارندوں سے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے جس سے علاقے کے شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ تکفیری کالعدم جماعتوںکو جھنگ الیکشن میں تکفیری نمائندہ کی جیت نے تقویت بخشی ہےجسکے بعد ملک بھر میں یہ دہشتگرد تکفیری عناصر ایک بار پھر سر اُٹھا رہے ہیں، ایک کالعدم جماعت کے دہشتگرد نمائندہ کو الیکشن کمیشن اور حکومت کی جانب سے الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی غلطی نے پاک افواج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اسکے نتیجے میں قومی جوانوں کی شہادتوںاور قربانیوں پر پانی پھیردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button