عراق

عراق کے شہر موصل میں دھماکہ، دسیوں جاں بحق اور زخمی

رپورٹ کے مطابق سنیچر کے دن موصل کے القادسیہ علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کی طرف سے ایک آئل ٹینکر میں نصب شدہ بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 24 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

مشرقی موصل میں واقع القادسیہ علاقہ حالیہ دنوں میں تکفیری گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل کی آزادی کے لیے آپریشن سترہ اکتوبر سے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوا ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق موصل آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button