نائیجیریا کی اعلی عدالت کی شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آزادکرنے کے حق میں رائے

03 دسمبر, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ نائیجیریا کی اعلی عدالت نے ایک حکم میں اعلان کیا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آئندہ 45 دنوں میں آزاد کردیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی حکومت ان کے لئے ایک جگہ کا انتظام کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے گذشتہ سال حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار شعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ھمسر کو زخمی کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا۔ نائیجیریا کی فوج کے وحشیانہ حملے میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی جبکہ ان کی دوسری آنکھ کی بھی بینائی بہت کمزور ہوگئی ۔

9:22 شام مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔