پاکستان

جھنگ ضمنی الیکشن : ایم کیوا یم پشاور کے رہنما نے کالعدم لشکر جھنگوی کے امیدوار کی حمایت کردی

شیعیت نیوز: تکفیری دہشتگردی کے خلاف نظریاتی جنگ کے دعویدار "متحدہ قومی موؤمنٹ” خیبر پختون خواہ کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے جھنگ پی پی 78 ضمنی الیکشن میں کالعدم لشکر جھنگوی اور داعش کے تکفیری دہشتگرد مسرور نواز جھنگوی کی حمایت کا اعلان کردیا، انہوں سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ کا لعدم جماعت لشکر جھنگوی کے سرغنہ و ہزاروں پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث دہشتگرد حق نواز جھنگوی محب وطن اور نیک انسان تھے میں ان سے پشاور میں ملک چکا ہوں لہذا جھنگ کی عوام کو انکے بیٹے کا آزمانہ چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:: جھنگ ضمنی انتخابات: داعش اور لشکرجھنگوی کے دہشتگرد کی الیکش کمپین جاری، پنجاب حکومت خاموش

تاہم اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کوئی واضح پیغام نہیں آیا ہے، ایم کیو ایم کے رہنما وں کو چاہئے کہ اس حوالے سے اپنی پوزیشن کو واضح کریں کہ آیا انکی جماعت ایک کالعدم دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کو الیکشن میں سپورٹ کررہی ہے ؟

15171020_1790996404498970_6680933273441256781_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button