ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد نفرت انگیز واقعات میں اضافہ

30 نومبر, 2016 00:00

امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے اب تک امریکہ بھر میں نو سو سے زائد نفرت انگیز واقعات ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔انسانی حقوق کے ایک ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد سے اب تک امریکہ بھر میں نفرت پر مبنی واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور امریکہ بھر میں عدم تشدد اور نفرت پر مبنی نو سو سے زائد واقعات ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعات ٹرمپ کے صدر بننے کے محض دس دنوں کے اندر ریکارڈ ہوئے ہیں ۔

1:15 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔