افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک

29 نومبر, 2016 00:00

جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم داعش کے 7 کارندے ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے ضلع ہسکا مینا کے علاقے غرغری میں حملہ کر کے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے 7 کارندے ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
ننگرہار کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں داعش کے شدت پسندوں کے اسلحہ و بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا جب کہ حملے میں کوئی سول شہری زخمی نہیں ہوا۔ قبل ازیں پولیس نے پچھیراگم ضلع میں آپریشن کے دوران داعش کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

7:44 صبح مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔