پاکستان

کراچی ضمنی الیکشن این اے 258: کلعدم جماعت اہلسنت والجماعت ( سپاہ صحابہ) کے سرغنہ تاج حنفی کو بدترین شکست کا سامنا فقط 67 ووٹ ملے

: ملیر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 کے ضمنی انتخاب میں کلعدم جماعت کا سرغنہ تاج حنفی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عبد الحکیم بلوچ نے کامیابی حاصل کرلی۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب میں 78 ہزار 338 ووٹ ڈالے گئے جن کا تناسب 19 فیصد رہا، ڈالے گئے ووٹ میں سے 77 ہزار 666 ووٹ درست قرار دیئے گئے، جبکہ 672 ووٹوں کو مسترد کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے 72 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ کلعدم جماعت کے سرغنہ تاج حنفی کو فقط 67 ووٹ ملے اور انکی ضمانت بھی ضبط کردی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کیجانب سے ایک ایسی جماعت کو اس حلقہ میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جو کہ سرکاری طور پر کلعدم جماعت ہے اور ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات اور قتل وغارت گری میں ملوث رہی ہے، یاد رہے کہ اس ہی طرح کا ایک فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے کیا جہاں اسہی کلعدم جماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی کو جنکے خلاف متعدد قتل کے مقدمات درج ہیں اور جنکا نام شیڈول فورتھ میں شامل ہے انکو لاہور کی عدالت نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے۔ جبکہ اس سے قبل عدالت نے انہیں نااہل قرار دیکر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی لگائی تھی

 

CyYmAzUWIAAu0CQ.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button