پاکستان

امید ہے کہ نامزد آرمی چیف عوامی توقعات پر پورے اتریں گے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےپاکستان کے نئے چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل قمرجاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کی بحیثیت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی تقرری کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نامزد آرمی چیف نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل در آمد اور آپریشن ضرب عضب کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، جبکہ وطن دشمن قوتوں کی آنکھ کا کانٹا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےکو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدہشت گردی اور کرپشن کے خلاف اقدامات کرکے پاکستانی عوام کے دلوں میں جو مقام بنایا تھاموجودہ آرمی چیف بھی اسی مقام ومنزلت کے حامل قرار پائیں گےاور عوامی توقعات پر پورے اتریں گے، پاکستان کو اس وقت ہندستان اور افغانستان دونوں جانب سے جارحیت کا سامنا ہے ایسے میں نئے آرمی چیف کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button