سعودی عرب

میں اور میرے دوست سعودی حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں: سعودی ٹیکسی ڈرائیور

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اخبار فائیننشل ٹائمز میں لکھے گئے ایک کالم میں لکھنے والا ’’سائیمن کیر‘‘ کا کہنا ہے کہ ’’سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا ہنی مون اب ختم ہو چکا ہے‘‘۔ سائیمن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جاری اقتصادی بحران کی وجہ سے سعودی عرب کے حالات ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے بن سلمان پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے (جس نے 2030ء تک سعودی عرب کے اقتصاد کا تیل پر انحصار کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا اور یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا)۔

سائیمن نے اپنے کالم میں سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے حوالے سے لکھا ہے اور ایک سعودی ٹیکسی ڈرائیور کا انٹرویو بھی کیا جس کہنا تھا کہ اس نے سکالر شپ پر امریکی سے میکانیکل انجینرنگ کی ہے مگر سعودی عرب میں لوٹنے کے بعد اُسے کوئی نوکری نہیں ملی اور اب وہ چوری چھپے اور غیرقانونی طور پر ٹیکسی چلاتے ہیں اور انہیں ہر وقت یہ ڈر لاحق ہوتا ہے کہ پولیس کو اس کا پتہ نہ چل جائے۔
احمد نامی اس ٹیکسی ڈرائیور نے کہا ’’سعودی عرب میں اقتصادی حالات بہت خراب ہیں اور نوکریاں نہیں ہیں جس کی وجہ سے میں اور میرے دوست سعودی حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں‘‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button