دنیا

روس نے اپنے جدید ایٹمی میزائل کی تفصیلات جاری کردی

روس کی ٹیکٹیکل میزائل کارپوریشن نے اپنے جدید ترین اور خوفناک طاقت کے حامل ایٹمی میزائل کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
شیعت نیوز نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی ٹیکٹیکل میزائل کارپوریشن نے اپنے جدید ترین اور خوفناک طاقت کے حامل ایٹمی میزائل کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ یہ میزائل 4 ہزار میل فی گھنٹہ کی ناقابل یقین رفتار پر پرواز کرسکتا ہے اور امریکہ، نیٹو کا میزائل دفاعی نظام اسے روکنے کی سکت نہیں رکھتا۔ مغربی طاقتوں کے لئے یہ انکشاف خصوصاً خوفناک ہے کہ یہ میزائل محض 13 منٹ میں برطانیہ تک پہنچ سکتا ہے اور دنیا میں فی الحال کوئی ایسا دفاعی نظام موجود نہیں جو اس کا راستہ روک سکے۔

مغربی میڈیا میں سامنے آنے والی بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آبجیکٹ 4202 کہلانے والے ایٹمی وار ہیڈ کے کامیاب تجربات رواں سال کے آغاز میں ہی کئے جاچکے تھے لیکن اس کا انکشاف اب کیا گیا ہے۔ اسے ہائپر سانک گلائیڈر وہیکل کا نام بھی دیا جاتا ہے اور اس وار ہیڈ کو ”شیطان دوئم“ کہلانے والے میزائل پر نصب کیا جاسکتا ہے۔ روس نے شیطان دوئم میزائل کی نقاب کشائی گزشتہ ماہ کی اور اس کے بارے میں اس خوفناک راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ یہ ایک ہی حملے میں فرانس جتنے بڑے ملک کو روئے زمین سے مکمل طور پر غائب کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button