یمن میں سعودی اتحاد کے حملے ناکام
یمن کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے بہت سے فوجیوں کو ہلاک کردیاہے-
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ” جحملیہ ” کے علاقے میں سعودی فوجیوں کی پیشقدمی روک دی ہے-
سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں بڑی تعداد میں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں – تعز میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی فورسیز کے قبضے سے بہت سے علاقے آزاد کرالئے ہیں-
صحرائے میدی میں بھی یمن کی فوج اور عوامی فورس کی کاروائی کے مقابلے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹہر نہیں سکے اور اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور جنگی ساز و سامان چھوڑ کر پسپائی پر مجبور ہوگئے –
صوبہ الجوف کے علاقے عقبہ میں بھی یمنی فوجیوں نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشقدمی روک دی ہے- اس کاروائی میں بھی متعدد سعودی فوجی ہلاک کردیئے گئے-
یمن کی فوج اور عوامی فورس اس ملک کے مختلف علاقوں میں مکمل ہوشیاری کے ساتھ سعودی اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور ان کو پیشقدمی کی اجازت نہیں دے رہی ہے-