پاکستان

چہلم امام حسینؑ، کراچی میں 20، 21 نومبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

شیعیت نیوز:  سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر کراچی میں 2 روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر شہر بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کیلئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ شیعیت نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 20 اور 21 نومبر کو ہوگی، جو چہلم کے موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے لگائی گئی ہے۔ بزرگ، صحافی، خواتین، بچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ پولیس حکام نے عوام سے ڈبل سواری پر پابندی کی پاسداری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button