داعش کے خلاف آپریشن میں سرغنہ ہلاک
سیکورٹی اہلکاروں اور داعش دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں داعش کا سرغنہ ہلاک ہوگیا
مری کے قریب کاؤنٹرآف ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سے مقابلے کے دوران داعش دہشت گرد گروہ کا کمانڈراحسان ستی ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا-
ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق سی ٹی ڈی اور داعش دہشت گردوں کے درمیان مری کے قریب جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کمانڈر مارا گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد فرار ہوگیا- مفرور دہشت گرد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی داعش کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر کی گئی – کارروائی کے دوران داعش دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے داعش کا ایک دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت احسان ستی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار دہشت گرد کا نام عمران ستی ہے ۔
فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے رائفلیں ، گولیاں اور بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں-