یمن

یمن میں سعودی جارحین کے حملے ناکام بنادیئے گئے

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے جنوب میں سعودی ایجنٹوں کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے-

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے منگل کے روز صحرائے میدی میں صوبۂ جیزان کی سمت سعودی ایجنٹوں کی پیش قدمی کوناکام بنادیا۔ اس کارروائی میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوگئے-

در ایں اثنا یمنی فوج نے الحزم شہر میں بھی سعودی ایجنٹوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس کارروائی میں سعودی ایجنٹوں کی متعدد گاڑیاں تباہ کردی گئیں-

اس رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحین کا حملہ اورعام شہریوں کا قتل عام جاری ہے-

یمن کے صوبے صعدہ کے شہر باقم کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں چار عام شہری شہید ہوگئے ہیں-

سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبۂ صعدہ کے علاقوں میں متعدد بار زرعی اراضی پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ان زمینوں کو کافی نقصان پہنچا ہے-

ادھر یمن کے انسانی حقوق کے مرکز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس ملک کے خلاف سعودی عرب کے بیس مہینوں سے جاری حملوں میں گیارہ ہزار چارسو تین افراد شہید جبکہ انیس ہزار تین سو تینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں- اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ڈھائی ہزار بچے اور اٹھارہ سو سے زائد خواتین شامل ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button