سعودی عرب

انصار اللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

یمن کی تحریک انصار اللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کی خبریں مل رہی ہیں۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام پر منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی تحریک انصاراللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر سترہ نومبردو ہزار سولہ سے عمل در آمد شروع ہوجائے گا-

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے یمن میں قومی حکومت کی تشکیل کے لئے رواں سال کے اختتام تک کام کرنے پر اتفاق کیا ہے-

گذشتہ تقریبا چھے سو دنوں سے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا سلسلہ جاری ہیں- ان حملوں میں دس ہزار سے زیادہ یمنی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں اکثر عام شہری ہیں – رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے یمن میں جنگ بندی پر مجبور ہونے کی وجہ اس ملک کے اقتصادی مسائل کو بتایا جا رہا ہے جو یمن جنگ کے باعث اسے جھیلنا پڑ رہے ہیں- سعودی عرب کے وزیر اقتصادی محمد الجدعان نے سنیچر کو اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button