یمن

یمن پر سعودی عرب کا وحشیانہ حملہ ، بائیس جاں بحق

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے دو حملوں میں بائیس عام شہری جاں بحق ہوگـئے ہیں۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو صوبہ صعدہ کی باقم کالونی کے مختلف علاقوں پر دوبار حملے کئے- پہلے حملے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا حملہ باقم کالونی کی ایک سڑک پر ہوا اور اس میں بھی گیارہ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب، الحدیدہ اور صنعا کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی جس میں شہریوں کے بہت سے رہائشی مکانات تباہ ہوگئے-

یمن پر سعودی عرب کے گذشتہ بیس مہینوں سے جاری وحشیانہ حملوں کے باوجود عالمی برادری خاموش ہے اور اس ملک کے بے گناہ عوام کا قتل عام ہو رہا ہے- سعودی حملوں میں مرنے والے اکثر بچے اور عورتیں ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button