پاکستان

آرمی چیف کی درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی سول اسپتال کراچی میں عیادت

شیعیت نیوز: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی خیرت دریافت کی۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں گزشتہ روز درگارہ شاہ نورانی دھماکے کے نتیجے میں لائے گئے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیرت دریافت کی۔ سربراہ پاک فوج کے ہمراہ کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختاراور دیگر بھی تھے۔ واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلہ جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button