دنیا

دہشت گرد عناصر یورپ واپس آرہے ہیں: بیلجیئم کے وزیر داخلہ

بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے تمام یورپی ممالک کو شام اور عراق سے یورپی دہشت گردوں کی واپسی کی بابت خبردار کیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، بیلجیئم کے وزیر داخلہ جان ژامبون نے کہا ہے کہ اس ملک کے سترہ باشندے شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں جن کی نصف تعداد کو ملک واپسی پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے کہا کہ باقی افراد پر پولیس اور سیکورٹی ادارے کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت تین سے پانچ ہزار یورپی شہری ان دہشت گرد گروہوں میں شامل ہوچکے ہیں جو شام اور عراق میں سرگرم عمل ہیں۔ جان ژامبون نے زور دیکر کہا کہ ان افراد کی وطن واپسی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی جانب سے ہوشیار رہنے کی سخت ضرورت ہے۔ جان ژامبون نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو عراق کے موصل شہر میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو خود ان کی وطن واپسی کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک نے ان دہشت گرد گروہوں کی بھرپور حمایت کی تھی لیکن اب ان عناصر کی وطن واپسی نے ان کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button