مشرق وسطی

آل خلیفہ کا ایک اور کارنامہ، نابینا بحرینی کی شہریت منسوخ

آل خلیفہ کی نمائشی عدالت نے جعفر معتوق نامی نابینا شہری کی شہریت منسوخ اور ان کو سنائی جانے والی بتیس سال قید کی سزا کی توثیق کر دی
شیعت نیوز کے مطابق جعفر معتوق کو جو آل خلیفہ کے کارندوں کے حملوں میں زخمی اور نابینا ہوگئے تھے، اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ منامہ کے ایک طبی مرکز میں علاج کے لئے پہنچے تھے۔ جعفر معتوق پر آل خلیفہ کی حکومت کی مخالفت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آل خلیفہ کی نمائشی عدالت نے گذشتہ نومبر سے اب تک بارہ بحرینی شہریوں کو عمر قید اور شہریت منسوخ کرنے کی سزا سنائی ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے جون دو ہزار سولہ کو بزرگ عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر انسانی حقوق کے شعبے میں سرگرم عمل عالمی اداروں اور انصاف پسند انسانوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ بحرینی عوام پر امن طریقے سے سیاسی اصلاحات، آزادی، انصاف اور جمہوری نظام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button