مشرق وسطی

شام میں حلب یونیورسٹی کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے

شام میں حلب یونیورسٹی کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

شامی ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے بدھ کی شام حلب یونیورسٹی کے ہاسٹل پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس میں چھے افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں نے اسی طرح بدھ کو ریف دمشق، قنیطرہ، حلب اور ادلب میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین عام شہریوں کوقتل اور سات دیگر کو زخمی کر دیا۔

حلب میں شامی فوج اورعوامی رضاکاروں کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد دہشت گرد گروہوں نے شام کے مختلف علاقوں منجملہ حلب اور دمشق میں اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button