دنیا

ڈونلڈ پڑمپ کی جیت، اخوان المسلمین اور جماعت اسلامی کے لئے خطرہ

شیعیت نیوز: نو منتخب امریکی صدر ڈونلوڈ ٹرامپ کےمشرق وسطی امور کے ایڈوائزر ولید فارس کی جانب سے مشر ق وسطی سے متعلق امور کے بارے میں پہلا بیان سامنے آیا ہے

امریکی صدر کے ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ ٹرامپ ’’اخوان المسلمین‘‘”کودہشت گرد گروہ کے طور پر ڈکلیئر کرینگے

ولید فارس کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمین کی فائل کانگریس میں کئی سالوں سے پڑی ہے کیونکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب تک اس کی توثیق نہیں کی گئی ولید فارس کا کہنا ہے کہ ٹرامپ اخوان المسلمین کو تمام انتہا پسند گروہوں میں سب سے زیادہ خطرناک گروہ سمجھتا ہے لہذا وہ ہیلری اور اوباما کی طرح اخوان المسلمین کو سیاسی طور پر ضم کرنے کی کوشش کے بجائے مکمل خاتمے کو ترجیح دیگا اور ضرورت پر فوجی آپشن کی جانب بھی جاسکتا ہے

واضح رہے کہ اخوان المسلمین کا آغاز مصر سے ہوا جس کے بعد مختلف اسلامی ممالک میں اس کی برانچز بنتی گئیں ساوتھ ایشیا جیسے انڈیا بنگلہ دیش اور پاکستان میں اخوانی’’ جماعت اسلامی ‘‘کے نام سے فعال رہے ،مصر میں اس وقت اخوان المسلمین ایک کالعدم جماعت کے طور پر پہچانی جاتی ہے

ٹرامپ شام عراق لیبیا وغیر ہ میں داعش کیخلاف جنگ کے بارے میں ایک واضح پلان رکھتا ہے ،شام کی تقسیم کسی بھی حال میں نہیں ہوگی اور روس اور امریکہ اس سلسلے میں باہمی تعاون کرینگے

متعلقہ مضامین

Back to top button