پاکستان

بڑی خبر: سید فیصل رضا عابد ی کی ضمانت منظور ہوگئی،چند گھنٹوں بعد رہا ہوجائیں گے

شیعیت نیوز: پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت منطور ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

دوسری جانب شیعہ عوام میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کو لے کر شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور اس بنیاد پر روزانہ احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button