کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ، کئی ہلاک و زخمی
کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمان فائرنگ کے تبادلے میں تین پاکستانی شہری ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ایک سیکورٹی عہدیدار میر عابد کا کہنا ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر بطال کے علاقے میں ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ اور گولہ باری میں ایک چھے سالہ بچہ سمیت ایک ہی گھرانے کے تین افراد ہلاک اور تیس دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی جانی نقصانات کے بارے میں صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔ اس سے قبل بھی کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں دونوں ہی ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کے فوجیوں پر کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اڑی کے ایک فوجی مرکز پر حالیہ حملے کے بعد سے، جس میں ہندوستان کے اٹھارہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے، دونوں ملکوں کے تعلقات سخت کشیدہ چلے آ رہےہیں۔