شہید دیدار جلبانی کے قتل میں ملوث گورنر سندھ عشرت العباد کو تبدیل کرنےکا فیصلہ

09 نومبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اطلاعا ت کے مطابق سندھ کے گورنر ہاوس پر ۱۴ سال بادشاہی کرنے والے ڈاکٹر عشرت العباد کو تبدیل کرکے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ کا چارج دینے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عشرت العباد ایم کیو ایم کے پلٹ فارم سے ۱۴ سال قبل گورنر سندھ کے عہدہ پر فائر رہے، بعداز ایم کیو ایم پر مشکل وقت پڑتے ہی لاتعلقی کا اعلان کردیا، عشرت العباد پاک سر زمین پارٹی (مصطفیٰ کمال ) گروپ کے اہم روح روان بھی سمھجے جاتے ہیں۔

ڈاکڑ عشرت العباد پر کراچی میں قتل کے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے جبکہ کئی شیعہ مسلمانوں کے قتل میں بھی عشرت العباد گروپ شامل ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما ء شہید جلبانی کو ۲۰۱۳ میں ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی کے کہنے پر قتل کیا گیا،حماد صدیقی عشرت العباد کے قریبی لوگوں میں شمار کیا جاتا ہے جو آجکل پی ایس پی میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا دیدار جلبانی کے قتل سے قبل انکی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے اہم میٹنگ گورنر سندھ کے ساتھ گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی تھی جس میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور مولانا دیدار جلبانی کے درمیاں تلخ کلامی ہوئی، اس میٹنگ کے کچھ دنوں بعد ہی مولانا کو یونیورسٹی روڈ پر قتل کردیا ہے۔

4:05 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔