پاکستان

کراچی: معروف شیعہ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: مسجد نور ایمان کے پیش امام اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین کو سندھ پولیس نے انکے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے پولیس نے چادر و چار دیواری کا لحاظ نا کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتا ر کرکے نامعلوم مقام پر لے گئ۔

واضح رہے کہ شیعہ مسلمانوں کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے، گذشتہ رات معروف شیعہ سیاست دان فیصل رضا عابدی سمیت کئی نوجوانوں کو پولیس نے نام نہاد فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ میں گرفتار کیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے 50 سے زائد اہم شخصیات سیکورٹی اداروں کی جانب سے گرفتار کی جاچکی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button