پاکستان

گلگت : یوم حسین ؑ معمالہ، آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکناں گرفتار

شیعیت نیوز: قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین منعقد کروانے کا مطالبہ کرنے والے آئی ایس او قراقرم یونیورسٹی کے کارکناں اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق قراقرم یونیورسٹی کے آئی ایس او کے برادران کے گھر چھاپہ مار کر کئی نوجوان کو گرفتار کیا  گیا ہے، جبکہ مجلس وحدت المسلیمن کے رہنماء اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر عارف قمبری سیمت 8 افراد گرفتا ر ہوئے ہیں، انہیں گرفتار کرکے کینٹ تھانہ ائیر پورٹ منتقل کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین منعقد کروانے پر پابندی عائد کردی ہے جس پر شیعہ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ وہ یوم حسین ؑ ہر حال میں منعقد کروائیں گے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button