عراق

نجف سے کربلا سب سے پہلے کس نےپیدل سفر کیا ؟

شیعیت نیوز: بعض تاریخی روایات میں مذکور ہے کہ کربلا کا پاپیادہ سفر شیخ انصاری (وفات: 1281 ہجری) کے زمانے میں رائج تھا لیکن اس کے بعد یہ روایت برسوں تک متوقف ہو گئ اور لوگ اس سنتہ حسنہ کو بھول گئے۔ آخرکار شیخ مرزا حسین نوری کے توسط سے اس کا از سر نو احیاء ہوا۔

اس بزرگ عالم دین  نے پہلی بار عید الاضحی کے موقع پر نجف سے کربلا تک پیدل سفر کیا۔ تین دن چلتے رہے اور تقریباً تیس اور لوگوں بھی اِس سفر میں ان کے ہمراہ تھے۔ اس کے بعد “محدث نوری” نے ہر سال یہ سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آخری بار وہ سن 1319 ہجری میں امام حسین علیہ السلام کے حرم مقدس کی پیدل زیارت کی۔

شیخ انصاری فقہیوں کے فقہی تھے یہاں تک کے اُن سے بڑا فقہی کوئی نہیں پایا جاتا تھا ، اِن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے جب پاپیادہ سفر کربلا کا ارادہ کیا تو وہ اکیلے تھے، تاریخی کتب کے مطابق شیخ انصار ی جب اس سفر پر روانہ ہوئے تو راستہ ہمورا نہیں تھا کئی منازل پر وہ زمین پر گرے اور زخمی بھی ہوئے ۔

شیخ انصار ی  نے اکیلے یہ سفر شروع کیا تھا اور آج کڑوروں انسان نجف سے کربلا پاپیادہ زیارت امام حسین علیہ سلام کے لئے روانہ با سفر ہوتے ہیں اور کڑوروں ہی یہ خواہش اپنے دلوں میں رکھتے ہیں کہ وہ نجف سے کربلا پیدل زیارت امام حسین علیہ سلام کے لئے عازم سفر ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button