یمن

سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فو ج کا حملہ

سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے میں کم سے کم چار سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛ یمنی فوج نے عسیر کے علاقے میں سعودی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کر کے تین سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے- دوسری جانب یمنی فوج کے ایک اسنائپر نے جیزان کے علاقے خوبہ میں ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا-

یمنی فوج کے اسنائپر نے یمن کے صوبہ جوف میں بھی سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں پر حملہ کر کے سعودی حکومت کے تین اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا- یمنی فوج نے صوبہ جوف میں ہی حزم کے علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر کاتیوشا راکٹ سے حملہ کیا ہے- خبروں کے مطابق یمنی فوج نے عسیر کے علاقے میں سعودی فوج کے ایک اڈے کو تباہ کردیا ہے-

دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شبوہ کے علاقے عسیلان اور صنعا کے علاقے نہم کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ عمران کے قفلہ عذر نامی علاقے پر بھی بمباری کی ہے – آل سعود کے جنگی طیاروں نے صوبہ حدیدہ اورحجہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button