مقبوضہ فلسطین

رام اللہ تین صیہونی فوجی زخمی

ایک فلسطینی جوان نے صیہونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کاروائی کرتے ہوئے تین فوجیوں کو زخمی کردیا-

فلسطین الیوم کی رپورٹ کےمطابق پیر کے روز غرب اردن کے مرکز میں واقع شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی نے صیہونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کاروائی انجام دیتے ہوئے تین فوجیوں کو زخمی کردیا اور خود شہید ہوگیا-

اس کاروائی میں محمد ترکان نامی فلسطینی نے صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے- اس جوان کی شہادت کے ساتھ ہی انتفاضہ قدس کے شہداء کی تعداد دو سو ساٹھ ہوگئی ہے-

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بھی خالد احمد علیان الخلیل نامی فلسطینی نے بھی الخلیل میں اپنی گاڑی صیہونی فوجیوں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں تین صیہونی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا-

خبروں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو غرب اردن کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں بیت امر میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی عوام مختلف طریقوں سے مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صیہونی آباد کار، اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے آئے دن مسجد الاقصی پر حملہ اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کرتے ہیں۔

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے تازہ حملوں کے خلاف فلسطینی عوام نے یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے صیہونیت مخالف تحریک انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے جس کے دوران دو سو پچاس سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button