یمن

یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملے میں دس شہری شہید

یمن کے صوبے تعز پر سعودی جارحین کے فضائی حملے میں مزید دس یمنی شہری شہید ہوگئے-

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے تعز کے جنوب میں واقع الصلو علاقے پر سعودی اتحاد کے ہوائی حملے میں کم از کم دس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں جبکہ بہت سے زخمی بھی ہوگئے ہیں-

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودیوں کے حملوں کے جواب میں، سعودی عرب کے صوبے نجران پر میزائل اور مارٹر گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے –

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے مختلف علاقوں میں بھی متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے-

آل سعود نے گذشتہ سال چھبیس مارچ سے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کا آغاز کیا جو اب بھی جاری ہیں ۔ ان حملوں میں یمن کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button