سعودی عرب

مشرقی ایشیا میں وہابیت کی ترویج کیلیے سعودیہ کی منصوبہ بندی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )الوطن کے مطابق سعودی علماء کی مجلس اعلیٰ نے شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل شیخ کی سربراہی میں مشرقی ایشیا میں وہابی افکار کی ترویج کے لیے ایک سال پہلے منصوبہ بنانا شروع کردیا تھا۔حال ہی میں اس منصوبے کو سعودی حکّام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اسے عملی بنایا جاسکے۔
اس منصوبے کے مطابق، جتنے اسکولز، یونیورسٹیز اور مدارس وہابی علماء کی زیرنگرانی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں یا انہیں سعودی حکومت و تاجروں سے مالی امداد مل رہی ہے ان پر لازم ہے کہ وہ مشرقی ایشیا کے تمام ممالک بالخصوص چین، جاپان، ملائشیا، انڈونیشیا اور بھارت میں وہابی افکار کی ترویج کے لیے ضروری اقدامات انجام دیں۔ اور اگر ان اسکولوں یا یونیورسٹیز کو قانونی مشکلات کا سامنا ہو (جیسے چین وغیرہ) تو دیگر اداروں کی صورت میں وہابیت کی ترویج کے لیے ضروری اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔
سعودی علماء کی مجلس اعلیٰ نے طے کیا تھا کہ اس پراجیکٹ پر ماہ ذی الحجہ سے پہلے ہی عملدرآمد شروع کردیا جائیگا مگر محمد بن سلمان نے سعودی علماء کی کونسل سے کہا تھا کہ ان کے سفر چین اور جاپان سے پہلے اس منصوبے کے بارے میں بات نہ کی جائے۔ بلکہ اس پر ان دونوں ممالک کے سفر کے بعد عملدرآمد شروع کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button