یمن

یمن پر سعودی- امریکی حملے جاری۔ امریکی ڈرون نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا-

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی بمباری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جوابی کارروائیوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

العالم نے یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے شمال مغربی علاقے المحویت کے رہائشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم تیرہ عام شہری شہید اور بہت سے زخمی ہوگئے ۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ رہائشی علاقوں اور نہم پر بھی بمباری کی ہے۔سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کئی بار عمران شہر کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اسی کے ساتھ المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ جوف میں ایک غیر فوجی گاڑی پر امریکی ڈرون کے حملے میں پانچ افرا د زخمی ہوگئے- دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان اور عسیر میں سعودی فوجی اڈوں پر حملے کرکے زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یمنی جوانوں نے اسی کے ساتھ نجران میں سعودی حکومت کے ایک فوجی اڈے پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران میں سعودی حکومت کے ایک فوجی کمانڈ سینٹر پر حملہ کرکے سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

یمنی فوج نے اس سے قبل بھی صوبہ نجران اور اس کے اطراف میں علیب فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور سعودی فوجی اس علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان میں سعودی فوج کے کئی ٹھکانوں کو میزائلوں اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے تعز اور مارب صوبوں میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں کئی سعودی فوجی اور ان کے ایجنٹ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ان کارروائیوں میں یمنی فوج نے صوبہ تعز کے جنوب میں سعودی فوجیوں کی پیش قدمی روک دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button