مقبوضہ فلسطین

محمود عباس صیہونیوں سے رابطہ منقطع کریں، فلسطینی عوام کا مطالبہ

غرب اردن کے باشندے صیہونی حکومت کے ساتھ محمود عباس کے مسلسل تعاون پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے، سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹوں کے مطابق، رام اللہ، نابلس اور جنین میں واقع پناہ گزین کیمپوں کے نوجوانوں نے فلسطینی انتظامیہ اور محمود عباس کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو فوری طور پر منقطع کرنے کا مطالبہ کیا تاہم انتظامیہ سے وابستہ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد نوجوانوں کو زخمی اور دسیوں کو گرفتار کرلیا۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں کے بعد، فلسطینی شہریوں کو سب سے زیادہ فلسطینی انتظامیہ کی سیکورٹی افواج سے خطرہ لاحق ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ہزار سے زیادہ فلسطینی سیاسی اور سماجی کارکن محمود عباس کے جیلوں میں قید ہیں۔

دوسری جانب صیہونی افواج نے جمعرات کی صبح رام اللہ شہر کے التحتا علاقے میں ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کرلیا۔ اس سے قبل بھی صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے شمالی علاقے میں ایک فلسطینی بچے پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے اسے حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button