پاکستان

پاکستان میں آل سعود کے دفاع کے لئے تنظیم بن گئی، بھرتیاں شروع!!

شیعیت نیوز: مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے "تحریک دفاع آل سعود” کے نام سے تنظیم قائم کرلی ہے۔ جس کا مقصد مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے محافظ اور خادم خاندان آل سعود کی خدمات کو دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا اور ان کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کو رد کرکے حقائق عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔ تحریک دفاع آل سعود کے قیام کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کیلئے جلد ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تحریک دفاع آل سعود کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ آل سعود نے صرف حجاز مقدس کا ہی دفاع اور اس کی نگرانی نہیں کی بلکہ اسلام اور عالم اسلام کیلئے بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک دفاع آل سعود معتدل پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button