چیر مین نیب قمر زمان کی ایرانی ایرانی اٹارنی جنرل جعفرمنتظری سمیت وفد سے ملاقات

26 اکتوبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری سے ایران کے خصوصی وفد نے نیب اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست، اٹارنی جنرل ایران سید جعفر منتظری اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب مہمان وفد کو خوش آمدید کہا اور نیب کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن ترقی پزیر ممالک اور خصوصی ایشیائی ممالک میں لعنت ہے، جو ترقی اور معاشی استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں دنیا نے معیشت پر کرپشن کے نقصانات کو سمجھا ہے، کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لئے مختلف ممالک نے انسداد کرپشن مکینزم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے 3 نکاتی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے جامع پالیسی واضح کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو سارک ممالک میں رول ماڈل تصور کیا جاتا ہے۔ ایرانی اٹارنی جنرل جعفر منتظری نے نیب کی کارکردگی کو سراہا اور ایران میں کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں سے متعلق آگاہ کیا۔

11:11 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔