علامہ ساجد نقوی کی کوئٹہ سریاب روڈ پولیس ٹریننگ سینٹرحملہ کی مذمت

25 اکتوبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کی روشنی میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کیے بغیر ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں، 59 افراد کی شہادت اور 116 زخمی ہونے والا واقعہ انتہائی کرب ناک اور افسوسناک ہے، موجودہ صورتحال میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کو بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر مذموم کارروائی کرکے ارض وطن کو لہو رنگ کردیا، 59 افراد کی شہادت اور 100 سے زائد افراد کا زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی کرب ناک اور افسوناک ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر افسوس کی بات یہ ہے کہ پے درپے یہ واقعات ملک کے مختلف حصوں میں رونما ہوجاتے ہیں، مذمتی بیانات کی بجائے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا جب تک مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک مکمل اور پائیدار امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے سانحہ میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات جبکہ زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت عجیب صورتحال کا شکار ہے ایک جانب سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے تو دوسری جانب ملک کی امن و امان کی صورتحال کسی حد تک بہتر ہوئی لیکن سیاسی صورتحال ایک مرتبہ پھر گھمبیر ہوتی جارہی ہے، ایسے حالات میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کو بردباری، تحمل اور مفاہمت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

9:42 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔