وزیر داخلہ نے کالعدم تنظیموں سے ملاقات کیوں کی؟ شیری مزاری کا کوئٹہ سانحہ پر ردعمل

25 اکتوبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء شیریں مزاری نے کوئٹہ سانحہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ زیر داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں سے ملاقات کیوں کی، کالعدم جماعتوں کے رہنما ء پنجاب ہاوس میں سانحہ سے ۳ دن پہلے ملے،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ کی ذمہ دار ی کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کی جبکہ ۳ دن قبل ان کے سرپرست پنجاب ہاوس میں وزیر داخلہ کے ساتھ تھے، شیریں مزاری نے را کے معمالے پر حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ را کے ایجنٹ گلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک پر حکومت کیو ں خاموش ہے اس نیٹ ورک کی کڑیاں افغانستان سے ملتی ہیںلیکن حکومت کوئی تحقیقات نہیں کررہی ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کا موقف ہے کہ جب بھی وہ حکومت کے خلاف کوئی بڑی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں تو ملک میں کوئی بڑا دہشتگردی کا سانحہ رونما ہوجاتا ہےاور اسطرح عوام کی ترجیحات کو اہم مسائل سے ہٹا کر دہشتگرد سے نمٹنے کی جانب منتقل کردیا جاتا ہے۔

5:00 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔