یمن

ہم یمن میں جنگ بندی میں توسیع چاہتے ہیں: اسماعیل ولدالشیخ احمد

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ ہم یمن میں جنگ بندی میں توسیع چاہتے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ولد الشیخ احمد کی شام تحریک انصار اللہ اور یمن کی پیپلز کانگریس پارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت کے لیے صنعا پہنچے ہیں۔

انھوں نے صنعا پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پیپلز کانگریس پارٹی اور کے مذاکراتی وفد اور تحریک انصار اللہ کے وفد سے ان تجاویز کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے آیا ہوں جن کا آپ آئندہ آنے والے دنوں میں مشاہدہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ بلاشبہ ہمیں اس بات کا اعتراف ہے کہ جنگ بندی بہت کمزور ہے اور اس کو بہت سے خطرات لاحق ہیں لیکن ہم دو یا تین دن قبل شروع ہونے والی جنگ بندی کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہیں؛ کیونکہ جنگ بندی جاری رہنے سے انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button