پاکستان

پنجاب سے لشکر جھنگوی کا صفایہ کردیا ہے، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب سے کالعدم لشکر جھنگوی کا مکمل طور صفایا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی فورسز کی جانب سے بہت سی کارروائیاں کی گئیں جس سے پنجاب میں دہشتگردی کے واقعات میں 71 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 107 دہشتگرد ہلاک، 297 گرفتار اور 55 دہشتگردوں کو جیل بھیجا گیا ہے۔ مفصل کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 125 عہدیداروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ حساس اداروں کے ساتھ سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے 101 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 5 خودکش جیکٹس، 35 گرنیڈ، 2 سو سے زائد ڈیٹو نیٹر، 15 راکٹ لانچر اور 21 کلاشنکوفیں برآمد کیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 650 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان تنظیموں کی مالی امداد کرنیوالے اور سہولت کاری پر 123 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button