کراچی: حالیہ مجا لس پر حملوں کا نیٹ ورک ورک سینٹرل جیل سے کنٹرول ہونے کا انکشاف

21 اکتوبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: کراچی میں امام بارگاہ اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں کے بعد حساس ادارے حرکت میں آگئے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ افسران کو بھیج دی ہے۔ کراچی میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کا نیٹ ورک سینٹرل جیل سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں جلد بڑے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قید دہشت گرد ساتھیوں کو ہدایات دیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشت گردی کے تازہ واقعات میں عاصم کیپری گروپ اور اس کا بھائی پولیس کو نشانہ بنا رہا ہے۔

10:43 شام جون 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔