شیخ محسن نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف جابر بن حیان ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

21 اکتوبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں معروف تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں جابر حیان ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیز سمیت ریٹائرڈ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں معروف تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں جابر حیان ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیز علامہ شیخ محمد شفا نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، کرنل غلام حسن نقوی(ریٹائرڈ) ، برگیڈئر غلام علی (ریٹائرڈ) ، انیس الحسنین صاحب نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ::شیخ محسن نے اپنا نام فورتھ شیڈول سے ہٹوانے کے لئے ذاتی رابطے شروع کردیئے

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ شیخ محسن علی نجی کا نام فوری طور پر فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔

تمام منجمد اکاونٹس بحال کیے جائیں۔ بصورت دیگر ہم اس پر پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ابتدائی طور پر ہماری جانب سے وطن عزیز کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جمعے کے دن سے پر امن احتجاجی مہم کا آغاز ہوگا۔

اگلے مرحلے میں آل پاکستان علماء کا اجتماع اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

2:06 شام جون 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔