دنیا

کابل میں فائرنگ، دو امریکی فوجی ہلاک، پانچ زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو کے فوجیوں میں مسلح شخص کی فائرنگ میں دو امریکی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

افغان حکام نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور افغان فوجی وردی میں ملبوس تھا۔ کابل میں امریکی فوج کی کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والا ایک فوجی اور دوسرا سویلین تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں نیٹوں کے ایک فوجی اڈے کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ افغان فوج کی وردی میں ملبوس افراد کے بڑھتے ہوئے حملوں کا معاملہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے لیے ٹھوس خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے صوبہ قندھار میں فائرنگ کرکے نیٹوں کے دو فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق رومانیہ سے تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button