لبنان

آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پرکاربند ہے: حزب اللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین نے جنوب یاطر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پر پابند ہے ۔لبنان کے شیعہ عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنانیوں نے موجودہ حالات کے آئینے میں اپنا مستقبل سنوارا ہے کہاکہ دوسری طاقتوں سے توقع رکھنے والے آگاہ رہیں کہ علاقے کے حالات و محاسبات بدل گئے ہیں ، بیگانہ افراد پر بھروسہ بے سود ہے ، لہٰذاا سیاسی پارٹیاں خود اپنے پر اعتماد کرتے ہوئے کہ ملک کی سیاسی ، اقتصادی ، سماجی اور حتی امنیت کی مشکلات کو حل کریں ۔
حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پر کاربند ہے کہاکہ آل سعود سیاست کی آڑ میں اپنے خبیث اھداف تک پہونچنا چاہتے ہیں کیوں کہ یمن کی جنگ انصارالله ، یمنی فوج اور عوامی گروہوں کے حق میں ختم ہونے والی ہے ، عراق میں بھی عراقی فوج اور عوامی فورس کے حق میں نیز شام میں بھی شامی فوج اور استقامت کے حق میں ختم ہونے والی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button